وفاقی حکومت نے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں جدید آئی ٹی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے ملک بھر میں جدید آئی ٹی کورسز فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت آئی ٹی تربیتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارت فراہم کرنے اور آئی ٹی افرادی قوت کی تیاری تیز کرنے کے لیے قومی لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
شزہ فاطمہ نے تمام صوبوں کو فوری طور پر جدید آئی ٹی کورسز اور عالمی معیار کے تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے آئی ٹی تربیتی اداروں کو اپنی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ وزارت آئی ٹی کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Thursday, August 6, 2026
Wednesday, August 5, 2026
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کا راج، بہترین کھلاڑی قرار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار بیٹنگ کی بدولت جوائنٹ پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 193 رنز اسکور کیے جن میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ کے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز عبداللہ شفیق کے نام رہا جنہوں نے پہلی اننگز میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیلی۔
عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور پاکستان کو ہدف حاصل کروا کر ٹیم کی 8 وکٹوں سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی اور بیرونِ ملک مسلسل آٹھ ٹیسٹ شکستوں کے بعد فتح حاصل کر لی۔
اس فتح میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی قومی ٹیم کی کامیابی کا محور ثابت ہوئی۔
Tuesday, August 4, 2026
یمن؛ بھارتی مال بردار جہاز حملے میں شدید نقصان کے بعد سمندر میں ڈوب گیا
ایک بھارتی مال بردار جہاز یمن کے مغربی ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں بارودی کشتی سے ٹکرا گیا جس سے زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مبینہ حملے میں بھارتی جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور عملے کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بحری سلامتی سے متعلق اداروں کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے جبکہ قریبی بحری حکام کو امدادی کارروائی کے لیے اطلاع دی گئی۔
حملے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور جہاز کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوششیں کی گئی تاہم وہ سمندر میں غرقاب ہوگیا۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز سے نامعلوم پروجیکٹائل ٹکرایا ہے جس کے بعد جہاز ڈوب گیا۔ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بحیرۂ احمر میں حالیہ مہینوں کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کے باعث شبہات اسی جانب جا رہے ہیں۔
حوثیوں نے گزشتہ ماہ سعودی عرب سے وابستہ بحری نقل و حمل کو نشانہ بنانے اور باب المندب کے راستے سے گزرنے پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے بعد بحیرۂ احمر اور باب المندب وہ اہم ترین آبی گزرگاہیں ہیں جو ایران امریکا جنگ کے باعث مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں اور تیل و گیس کی دنیا بھر میں ترسیل شدید متاثر ہے۔
Monday, August 3, 2026
درآمدی گندم کی قیمت مقامی گندم سے زیادہ ہوگی، وفاقی وزیر کا اعتراف
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر نے اعتراف کیا ہے کہ درآمدی گندم کی قیمت مقامی گندم سے زیادہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سید حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی غذائی تحفظ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم بھی گندم کی سپورٹ پرائس کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نے گندم خریدی تھی جبکہ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فی من گندم 3200 روپے میں خریدی تھی۔
رکن کمیٹی رانا حیات نے پوچھا کہ ابھی ملک میں گندم موجود ہے تو باہر سے کیوں خرید رہے ہیں؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے صوبوں کو خط لکھے کہ اگر گندم نہیں مل رہی تو قیمت 3800 من کر دیتے ہیں کسی صوبے نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ گندم درآمد کرنے کے حوالے سے صوبوں سے ذخائر بارے پوچھا ہے، آزاد کشمیر اور گلگت کی گندم نکال کر ایک ملین ٹن گندم وفاق کے پاس پڑی ہے، بیرون ملک سے گندم 4200 سے 4300 روپے فی من پڑے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی گندم کی قیمت پینتالیس سو روپے فی من کردیں تو کسان مہنگی کھاد بھی ڈال لے گا اور گندم سرپلس ہوجائے گی۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا
پرتگال کے معروف فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ ان کی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔
شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
View this post on Instagram
Subscribe to:
Posts (Atom)