اسلام آباد: پی ٹی آئی نے برسرِاقتدار آنے کے بعد شروع کے 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ممکنہ اقتدار کے بعد شروع کے 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے مجوزہ داخلی و خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کیے، جہانگیر ترین نے زرعی اصلاحات پربات کی جب کہ اسدعمرنے معیشت کے خدوخال واضح کئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ پنجاب کے ایک حصے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کرتی ہے، اقتدار میں آنےکے بعد بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے اور ناراض لوگوں کو منا کرقومی دھارے میں لائیں گے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے اور فاٹاکےلوگوں کو کے پی اسمبلی میں نمائندگی دی جائےگی، جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ احتساب پی ٹی آئی کی حکومت کا اہم ستون ہوگا اور ہماری حکومت نیب کو مکمل خود مختاری دے گی، جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، لوگوں کو سستے گھر دیئے جائیں گے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر کیا جائیگا جب کہ شہر اقتدار میں گورننس کو بہتر بنائیں گے۔
The post تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
0 comments:
Post a Comment