Sunday, May 20, 2018

موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے،عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے ہم نچلے طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 کا ایجنڈہ پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹر وے بنانے کا اعلان کردیتے ہیں،  کبھی نیلسن منڈیلا نے ایسی بات نہیں کی تھی لیکن نوازشریف موٹروے بنانے کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں حالانکہ موٹروے تو کسی کو بھی پیسے دے کر بنوائی جاسکتی ہےاس لیے موٹر وے نہیں قوم بنانا  مشکل کام ہے، نواز شریف کے کیوں نکالا کا مطلب یہ ہے کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے نکالنے کی۔

عمران خان نے کہا کہ  جب ہماری حکومت آئی تو ازسرنو پالیسیاں ترتیب دے کر بیوروکریسی کو غیر سیاسی کریں گے ہماری ساری پالیسیاں صرف ایک چھوٹے سے طبقے کیلئے ہیں کیونکہ نچلے طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے ہم سرکاری اداروں  میں میرٹ لے کرآئیں گے، سزا اور جزا کا نظام لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سی پیک ایک بہترین موقع ضرور ہے  تاہم سی  پیک سے بھی زیادہ اوور سیز پاکستانی مدد گار ثابت ہوں گے، سمندر پار پاکستانی ہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں جنہیں گوررننس بہتر بناکر  ملک میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جو کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں  درخت نہیں لگے،تنقید کرنے والے بذات خود ان جگہوں کا دورہ کریں جہاں ہم نے درخت لگائے جب کہ پنجاب حکومت نے بڑے بڑے جنگلوں کو درخت کاٹ کاٹ کر چھوٹا کردیا۔

The post موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے،عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



0 comments:

Post a Comment