Sunday, November 10, 2024

باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے چچا اور بھتیجا جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے شنگرگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اسمٰعیل ولد صاحب اور حمزہ ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہیں، دونوں چچا اور بھتیجا ہے۔ دونوں چچا اور بھتیجا گائے اور بکریاں چرانے کے لیے گئے تھے کہ آسمانی بجلی گری۔ دوسری جانب، ضلع صوابی میں کالی گھٹاؤں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ علاقے میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔  

0 comments:

Post a Comment