Sunday, January 5, 2025

نجی فضائی کمپنی کا پاکستان میں ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ایدھی فاونڈیشن کے بعد کراچی کی ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی کا پاکستان میں ائیرایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نجی ایوی ایشن کمپنی  اسکائی ونگز کا ائیرایمبولنس طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جدید ائیرایمبولنس طیارہ پائپر سینیکا  سے فوری طور پر مریضوں کو کسی بھی ہوائی اڈے سے کراچی منتقل کیا  جائے گا۔ ائیر ایمبولنس سروس کے لیے مزید2 طیارے جلد بیڑے میں شامل کیے جائینگے۔ سی ای او عمران اسلم کے مطابق ائیرایمبولنس سروس طیارے میں  ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفر کرسکے گی، ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ائیرایمبولنس سروس طیارے کو بھیج کر  مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment