امریکا کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی جارحیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے برعکس جنرل اسمبلی نے یوکرین کی حمایت میں یورپی ممالک کی قرارداد منظور کرلی جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ یوکرین کی قرارداد کے حق میں 93 جب کہ مخالفت میں صرف 18 ووٹ پڑے 65 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یورپی قراردار کی یہ کامیابی گزشتہ ووٹنگز سے کم تھی جب 140 سے زائد ممالک نے روس کی جارحیت کی مذمت کی تھی۔ خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنی قرارداد واپس لے تاہم یوکرین نے ایسا نہی کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔ پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
Monday, February 24, 2025
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment