Thursday, February 27, 2025

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی سسٹم کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار ہے اور مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار ہے۔ شہر میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی کم سے کم پارہ 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعے کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ ایک طاقتور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پرمسلسل اثرانداز ہورہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کراچی کے مضافات سمیت چند ایک علاقے میں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

0 comments:

Post a Comment