Sunday, March 2, 2025

پاکستانی ڈرامے کیلیے گانا گانے والی بھارتی گلوکارہ

بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے رمضان المبارک میں نجی پاکستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی شریا باسو نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دل والی گلی میں کا گانا گایا ہے۔ اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ گلوکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی اور مسرت کا اظہار کیا۔ گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل کیلیے یہ اُن کا پہلا گانا ہے جو اُن کا خواب پورا ہونے کی وجہ بھی بنا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ شریا نے کہا کہ میوزک پروڈسر عاطف خان نے مجھ سے رابطہ کر کے گانے کا او ایس ٹی آفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فین ہیں اور اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کی تخلیق کاری بہت شاندار ہے۔

0 comments:

Post a Comment